شوبز

پیسے کا لالچ‘ بکاؤ قوال شہباز فیاض قادیانیوں کے آلہ کار بن گئے

یوکے میں قادیانی تنظیم کی جانب سے بول کفارہ قوالی نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہباز فیاض قوال اور ہمنوا پرفارم کریں گے

لاہور(شوبزڈیسک)یوکے میں قادیانی تنظیم کی جانب سے بول کفارہ قوالی نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہباز فیاض قوال اور ہمنوا پرفارم کریں گے۔

یہ قوالی نائٹ یوکے کے رائل بختیار بینکوئٹ ہال ہارومیں جمعتہ المبارک 14جون کی شب منعقد ہورہی ہے۔جس کے اشتہارات میں لتا منگیشکر کے گائے اولڈ بھارتی گیت کے الفاظ ”میرا دل یہ پکارے آ جا“ بھی درج ہیں۔سوشل میڈیا میں جہاں اس پروگرام کی تشہیر کی جا رہی ہے وہیں قادیانیت کے مخالف افراد بھی سرگرم ہیں جن کی جانب سے مسلمانوں کو اس پروگرام کے بائیکاٹ کا کہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب منتظمین کے ساتھ قادیانیوں کے موجودہ خلیفہ مرزا مسرور احمد سے مصافحہ کرتے ہوئے تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button