شوبز

چاند چہرہ’یہ لڑکی کون ہے؟پہچان پر ہے ناز تو پہچان جائیے؟

سابق رکنِ قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری سابق اہلیہ کا فوٹو شوٹ وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)سابق رکنِ قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری سابق اہلیہ، اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔وائرل تصاویر میں اداکارہ کو سبز ٹاپ، سفید جیکٹ اور بران رنگ کے ٹراوزر میں دیکھا جا سکتا ہے، طوبیٰ انور نے فوٹو شوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور کیپشن میں دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔

طوبی ٰانور کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ان کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ زیادہ تر صارفین اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین ان کی تصاویر دیکھ کر عامر لیاقت کو بھی یاد کرتے نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button