شوبز

چاہت فتح کے گیت پرکورین بینڈ کا ”بدوبدی“ وائرل

کورین بنیڈ نے چاہت فتح علی خان کے حال ہی میں مشہور ہونے والے گیت کو پاپ میں ڈھال کر اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے۔ ویڈیو میں بینڈ کے ارکان کو بدو بدی گیت پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لاہور(شوبزڈیسک)معروف کورین بینڈ جس کے پاپ گیتوں کی زمانے میں دھوم مچی ہوئی ہے وہ بھی سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی سنگر چاہت فتح علی خان کے گیت ”بدو بدی“ سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکا۔

کورین بنیڈ نے چاہت فتح علی خان کے حال ہی میں مشہور ہونے والے گیت کو پاپ میں ڈھال کر اپنی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی ہے۔ ویڈیو میں بینڈ کے ارکان کو بدو بدی گیت پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت سمیت پوری دنیا میں نام کمانے والا کورین گروپ اپنے گائے گئے پاپ گیت بدو بدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر چکا ہے اور اب تک لاکھوں لوگ اسے لائیک کرچکے ہیں۔

یاد رہے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے 70 کی دہائی کی پاکستانی فلم”بنارسی ٹھگ“ جس کے ہیرو اداکار منور ظریف تھے۔ انہی پر فلمایا ہوا اداکارہ ممتاز کا پہلا آئیٹم سانگ ”اکھ لڑی بدو بدی“گایا تھا جسے اس نے ایک ماڈل کے ساتھ پرفارم بھی کیا تھا اور وہ رانتوں رات وائرل ہو گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق چاہت نے اس گیت سے ستر لاکھ روپے بنائے مگر انہوں نے گیت میں جو ماڈل دکھائی اسے صرف چار ہزار روپے دیئے۔ اب یو ٹیوب پر بدوبدی تو نظر نہیں آ رہا اور بند ہو چکا ہے تاہم گلوکار چاہت فتح علی نے اعلان کیا ہے وہ بہت جلد ”بدوبدی 2’“ریلیز کریں گے۔
چاہت فتح علی خان کے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کے ری میک کے، 28 ملین ویوز تھے۔ ڈرائع کا کہنا ہے کہ اس گیت کو یوٹیوب نے کاپی رائٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ کیا۔اصل میں اس گیت کے بارے میں یوٹیوب کو شکایت کی گئی تھی۔

تاہم اب گلوکار کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اس نے ‘بدو بدی 2’ گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کلپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیپال اور سری لنکا میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت سے پراجیکٹ ریلیز ہونے والے ہیں اور یوٹیوب چینل کیلئے ایک فلم ”سبق“ بھی بنا رہا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button