شوبز

ڈرامہ”دنیا پور”گیم آف تھرونز”کا چربہ قرار’بحث چھڑ گئی

بالی ووڈ سیریز '' مرزا پور '' کوبھی '' دنیا پور سے جوڑا جا رہا ہے مگر ان دونوں کے نام کی مماثلت کے سوا کچھ بھی نہی

لاہور(شوبزڈیسک)نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل دنیا پور کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس کی کہانی ہالی ووڈ سیریز” گیم آف تھرونز ”سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔اس ڈرامے میں اہم کردار کرنے والی اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوش حال خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں اپنے ڈرامہ کی تشہیر کے لیے شرکت کی۔

شو کے دوران رمشا خان نے ڈرامے کی کہانی کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ اس ڈرامے کی کہانی ”گیم آف تھرونز” کی کہانی سے بالکل ہٹ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاں یہ ضرور ہے کہ ڈرامے میں کچھ کردار ایسے ہیں جن کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ ان میں مماثلت ہے، جیسے کہ کہانی میں میرے کردار میں ڈنیریس سے اور خوشحال کے کردار میں سرسی سے کہیں کہیں تھوڑابہت ایک جیسا محسوس ہو رہا ہے۔

شو میں رمشا خان کے ساتھ موجود خوشحال خان نے بھی اس رائے سے اتفاق کیا اور کہا کہ اسی طرح ڈرامہ سیریل” دنیا پور” اور بھارتی سیریز ”مرزا پور” میں بھی کہا جا وہا ہے کہ ان دونوں میں بھی مماثلت ہے لیکن ان میں تو بالکل بھی نہیں ہے۔ شاید صرف ڈراموں کے ملتے جلتے ناموں کی وجہ سے ایسی قیاس آرائیاں ہیں، اگر نام مختلف ہوتا تو ایسی قیاس آرائیاں دم توڑ دیتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button