شوبز

کاجول نے شاہ رخ خان کے متعلق ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ سب…؟

شاہ رخ خان کو کسی بھی فلم کے سیٹ پر موجود تمام لوگوں کے ڈا ئیلاگ یاد ہوتے ہیں اور انکی یہ عادت مجھے بالکل پسند نہیں ہے: کاجول

ممبئی (شوبز ڈیسک، آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے متعلق ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ سب حیران و پریشان رہ گئے اور ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کو کسی بھی فلم کے سیٹ پر موجود تمام لوگوں کے ڈا ئیلاگ یاد ہوتے ہیں اور انکی یہ عادت مجھے بالکل پسند نہیں ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان کی ایک عادت بالکل نہیں پسند اور وہ یہ ہے کہ انہیں سیٹ پر موجود ہر فرد کے ڈائیلاگ یاد ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ایک 57 سالہ شخص کیسے سین میں موجود تمام افراد کے ڈائیلاگ یاد کرسکتا ہے، پھر چاہے وہ سین 3 صفحات پر مشتمل ہو، لیکن مجھے شاہ رخ کی یہ عادت اتنی ہی پسند بھی ہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ شارخ خان سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں نہیں رہتیں، کیونکہ اگر وہ ایسا کرنے لگ جائیں تو یقیناً شاہ رخ خان بھی تنگ آجائیں گے لیکن مجھے یقین ہے کہ اگر کبھی صبح کے 3 بجے بھی انہیں فون کروں تو وہ میری کال کا جواب ضرور دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button