شوبز

کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی،شادی کب اور کہاں ہو گئی؟

اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید 22 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گئے اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کے چر چے کئی دنوں سے سو شل میڈیا میں سرگرم ہیں ۔ان دونوں کی شادی کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے پھیلنے والی اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں، اور اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کبری خان اور گوہر رشید 22 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شریک ہوں گے۔ تاہم دونوں کی جانب سے اس پر ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button