شوبز

کترینہ کیف کو بالی ووڈ میں انٹری کے وقت کونسی زبان آتی تھی؟

شیلا کی جوانی پرپرفارمنس کیلئے بیلی ڈانس سیکھا جوایک بڑا چیلنج تھا

لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکاراکشے کمار اور کترینہ کیف ہندی سنیما کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ 2006 سے 2010 تک انہوں نے متعدد ہٹ فلمیں دیں۔ حال ہی میں اکشے کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کترینہ کی اپنے کیریئر سے وابستگی کی تعریف کی ہے۔ اکشے نے کترینہ کے بارے میں بہت سی گفتگو کی، خاص طور پر ان کی کام کے ساتھ گہری وابستگی کی۔

اکشے کمار نے کہا کہ جب کترینہ نے ہندی سنیما میں کام شروع کیا تو وہ ہندی کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی تھیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اسے کیسے یقین ہوگیا تھا کہ وہ بڑی ہیروئن بن جائے گی، یہ سمجھنا ناممکن ہے۔ اکشے کمار نے اعتراف کیا کہ میں کترینہ کے عزم کی داد دیتا ہوں۔

اکشے کمار نے کترینہ کیف کی تیس مار خان اور شیلا کی جوانی پر شاندار پرفارمنس پر ان کی تعریف کی۔ انہیں بیلی ڈانسنگ کے لیے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہفتوں کی مشق کے بعد انہوں نے حیرت انگیز رقص کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button