شوبز

کترینہ کے آئی لائینر نے مشکل میں پھنسی بنگالی خاتون کو چونکا دیا

بارش میں سب کچھ دھل گیا مگر بائے کترینہ کا آئی لائنر نہیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے میک اپ برانڈ کے بیوٹی کے آئی لائینر نے مشکل میں پھنسی بنگالی خاتون کو چونکا ڈالا۔کترینہ کیف نے سال 2005 میں فلم میں نے پیار کیوں کیا سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے کیوٹ ایکسنٹ اور بھولی بھالی صورت سے سب کے دل جیت لیے۔

سلمان خان اور اکشے کمار کی فلمی ہیروئن کترینہ کیف یکے بعد دیگرے ہٹ پر ہٹ فلمیں کرتی چلیں گئیں اور بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراں میں شامل ہوگئیں۔کترینہ کیف نے سال 2019 میں اداکاری کے ساتھ بزنس کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور اپنا میک اپ لائن لانچ کردیا جس کا نام کے بیوٹی رکھا۔ کترینہ کیف کے برانڈ کی میک اپ پروڈکٹس کافی مقبول ہوچکی ہیں اور معروف میک اپ آرٹسٹس بھی کے بیوٹی کی پراڈکٹس استعمال کرنے لگے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی شہر بگلورو کی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ سر پر ہیلمٹ پہنی نظر آئیں اور انہوں نے کہا کہ یہ اشتہار ہے لیکن مجھے اس کے پیسے نہیں ملے ہیں، دراصل میں اس ایک پراڈکٹ سے اتنی حیران، متاثر اور خوش ہوگئی ہوں کہ مجھے بارش میں بائیک کو سائیڈ میں لاکر روکر اب یہ ویڈیو بنانی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آفس سے گھر کیلئے روانہ ہوئی تو دھوپ نکلی ہوئی تھی لیکن بینگلورو کے موسم کی خاصیت کے اچانک بارش شروع ہوگئی، میں نے خود کو بچانے کی بے حد کوشش کی لیکن فلائے اوورز کے چھیدوں سے گرنے والا پانی سیدھا منہ پر ہی آگرا، تھوڑی کیچڑ بھی گاڑیوں نے اچھالی اور پھر ایک گھڑے میں بھی پھسل کر گر گئی۔

خاتون نے کہا کہ لیکن اصل بات یہ بتانی ہے کہ میری شکل دیکھیں، میری آنکھیں دکھ رہی ہیں؟ بھائی میرا آئی لائینر ٹس سے مس نہیں ہوا ہے، میری فائونڈیشن ، لپ اسٹک گھر جانے کی خواہش سب دھل گئی لیکن آئی لائینر وہیں کا وہیں ہے، یہ کترینہ کیف کے برانڈ کے بائے کترینہ کا آئی لائینر ہے، مجھے بہت متاثر کیا ہے اس نے کیوٹی۔کترینہ کیف نے خاتون کی اس ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ بھی کیا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ ہمارے کے بیوٹی کے لکوڈ لائینر سیحیران، متاثر اور خوش ہوئیں، دنیا میں کچھ بھی دھوکا دے سکتا ہے لیکن آپکا آئی لائینر کبھی نہ دے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کترینہ کیف کے میک اپ پروڈکٹس کی تعریف کی جارہی ہے اور متعدد مداح اس آئی لائینر کو خردینے کا ارادہ ظاہر کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button