کریتی کی کبیر کیساتھ سیرسپاٹوں کے بعد افیئرکی تصدیق؟
بادشاہ، کریتی سینن، اور ایوشمن کھرانہ نے اسٹیج پر تہلکہ خیز پرفارمنس سے آگ لگادی
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ کریتی سینن نے اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کیساتھ یونان میں چھٹیاں گزارنے کے بعد اب انسٹاگرام پر اپنے تعلقات کو آفیشل کردیا ہے۔گزشتہ دنوں UP T20 لیگ 2024 کا آغاز شاندار انداز میں ہوا، افتتاحی تقریب میں بالی وڈ اسٹارز بادشاہ، کریتی سینن، اور آیوشمان کھرانہ نے اسٹیج پر اپنی تہلکہ خیز پرفارمنس سے آگ لگادی، تینوں اسٹارز نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا خوب جوش و خروش بڑھایا۔ اسٹیڈیم میں پہلے بادشاہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا اس کے بعد کریتی سینن نے شاندار انداز میں انٹری دی جس سے اسٹیج پر گلیمر اور دلکشی ہر سو پھیل گئی۔
اداکارہ نے جب اپنی ڈانس پرفارمنس کا آغاز کیا تو شائقین کرکٹ نے انہیں اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر داد دی۔انہوں نے مشہور آئٹم نمبرز پر دلکش ڈانس مووز اور اپنی شوخ مزاجیوں سے وہاں موجود لوگوں کو حیران کردیا۔ کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ہٹ سانگز پر اپنے رقص کی ویڈیو شیئر کی، جس میں چولی کے پیچھے، پرم سندری، تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا شامل تھے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنی اس پرفامنس کو تباہ کن قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیم میں لائیو پرفارمنس کے دوران بڑا رش تھا جو کچھ سوچنے اور سمجھنے نہیں دیتا۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس میں انکی جاندار پرفارمنس کی تعریفیں کیں وہیں ایک شخص کے کمنٹ نے سب کی توجہ حاصل کی ، وہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ انکے مبینہ بوائے فرینڈ کبیر باہیا کا تھا جنہوں نے کمنٹ میں لکھا تھا کہ میں تو اس پرفارمنس پر فدا ہوگیا ہوں۔کبیر باہیا کی جانب سے اس کمنٹ کی دیر تھی رپلائی کرنے والوں نے ان سے سوالات کا تانتا باندھ دیا، کسی نے شادی کی تاریخ پوچھی تو کسی نے کہا کہ کبیر باہیا نے بالآخر اپنے تعلقات کو انسٹاگرام پر سب پر عیاں کردیا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ کیا آپ کریتی سے شادی کر رہے ہیں؟کسی نے کمنٹ میں نیو جی جو الرٹ لکھا، صارفین نے انہیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ جلد از جلد ان تعلقات کو پبلک کریں، شادی کریں اور چاہنے والوں کو شادی میں ضرور مدعو کریں۔ایک صارف نے دونوں کی عمر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 25 سالہ جوان بڑی عمر کی خاتون سے عشق میں مبتلا ہے۔اگر بات کی جائے کہ آخر کبیر باہیا ہیں کون؟ تو بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہی کہا جارہا ہے کہ 25سالہ کبیر باہیا برطانیہ میں مقیم ایک بزنس مین ہیں جنہوں نے اپنی اسکولنگ انگلینڈ میں مکمل کی تھی۔
کبیر باہیا بزنس میں کلجندر باہیا کیصاحبزادے ہیں جو برطانیہ میں قائم ٹریول ایجنسی ساتھ ہال ٹریول کیفانڈر ہیں۔بھارتی نیوز سنڈے ٹائمز کی جانب سے جاری 2019 کی امیر تریب شخصیات کی فہرست کے مطابق کریتی سینن کے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے خاندان کی مجموعی دولت چار ہزار 500 کروڑ بھارتی روپے تھی۔صرف یہی نہیں کبیر باہیا کرکٹر ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی کیہمراہ پرنس چارلس، ہندوستانی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ بیوی نتاشا سٹینکوویچ کے قریبی دوست بھی ہیں۔