کرینہ کپور نے رنویر برار پرتھپڑ وں کی برسات کر دی مگر کیوں؟
فلم ''دا بکنگھم مرڈرز''کی شوٹنگ کے دورانمشہور شیف و اداکار رنویر برار کا اہم انکشاف
لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی مشہور شیف و اداکار رنویر برار نے فلم ”دا بکنگھم مرڈرز”کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کرینہ کپور سے ‘تھپڑ’ پڑنے والے سین کو 15 دفعہ فلمانے کا انکشاف کردیا۔کرینہ کپور ‘دا بکنگھم مرڈرز’ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جو ایک کرائم تھریلر فلم ہے اور اس فلم کے ساتھ کرینہ کپور نے بطور پروڈیوسر پہلی مرتبہ کام کیا۔مذکورہ فلم 13 ستمبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنی اور فلم بینوں کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی۔
فلم میں کرینہ کپور نے ایک جاسوس جسمیت بھمرا کا کردار نبھایا جو فلم میں ایک بچے کے اغوا کا کیس حل کر رہی ہے۔اس فلم میں بھارت کے مشہور شیف رنویر برار بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے جنہوں نے ‘دلجیت کوہلی’ نامی مسٹیریس کردار نبھایا اور اس کردار کو ادا کرتے ہوئے ان کی بہترین پرفارمنس کے ہر طرف چرچے ہو رہے ہیں۔کرینہ کپور کے مدِ مقابل بہترین اداکاری کرنے والے رنویر برار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہ بہت پرجوش تھے لیکن ان کو گھبراہٹ کے مارے بخار بھی ہو گیا تھا’۔
رنویر برار نے انٹرویو میں فلم کے اس آئیکونک سین کے متعلق بات کی جو بے حد مشہور ہوا ، جس میں کرینہ کپور بطور ‘جسمیت بھمرا ‘ دلجیت کوہلی (رنویر برار) کو تھپڑ مارتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ‘اس سین کو فلماتے ہوئے کرینہ کپور پہلے بہت ہچکچاہٹ کا شکار تھیں اور اسی وجہ سے اس سین کو بہترین طریقے سے فلمانے کے لیے 15 مرتبہ شوٹ کیا گیا’۔انہوں نے بتایا ہے کہ ‘کرینہ مستقل کہہ رہی تھیں میں تمہیں نہیں ماروں گی اور کرینہ کا ہاتھ متعدد مرتبہ ان کے گال کے قریب آیا لیکن گال کو چھوا نہیں، جبکہ فلم کے ہدایتکار ہنسل مہتا کہہ رہے تھے کہ ‘ماردو، میں رنویر کوجانتا ہوں، وہ برا نہیں مانے گا’۔
رنویر برار نے یہ بھی بتایا کہ ‘بغیر چانٹا کھائے چہرے کے تاثرات دینا میرے لیے ایک بے حد مشکل کام تھا اور اسی وجہ سے متعدد مرتبہ اس سین کو شوٹ کرنا پرفیکشن لانے کیلئے ضروری تھا، پر 15 ٹیکس میں ایک مرتبہ بھی کرینہ نے میرے گال کر چانٹا مارنے کیلئے چھوا تک نہیں’۔رنویر برار نے فلم کے دوران کرینہ کپور کے رویے کی بھی خوب تعریف کی اور بتایا کہ ‘کرینہ کپور نے ان کا بے حد خیال رکھا اور ان کو پرسکون محسوس کروایا خاص طور پر ان کی شوٹ کے پہلے دن وہ رنویر برار کے کلوز اپ سین کے دوران ان کی سپورٹ کے لیے وہاں موجود رہیں جس کی وجہ سے ان کی گھبراہٹ دور ہو گئی’۔