بالی وڈ کرینہ کپور کیلئے وہ کریگا جو دلیپ اور امیتابھ کیلئے کیا
اداکارہ نے سال 2000 میں فلم''ریفیوجی''سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا
لاہور(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بالی وڈ فلم کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، جو اپنے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں بہت سے چاہنے والوں کی پسندیدہ رہی ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ میں 25 سال مکمل کر لیے۔ اس کارنامے کو منانے کے لیے پی وی آر سینماز نے ان کے نام پر فلم فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دی۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے جانے والے فلم فیسٹیول کے ٹریلر میں کرینہ کی لازوال فلموں اور کرداروں کے کلپس شامل ہیں، جن میں کبھی خوشی کبھی غم سے پو، جب وی میٹ کی گیت و دیگر شامل ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میری رگوں میں دوڑتے پھرتے خون میں اداکاری شامل ہیں، مجھے میرا کام پسند ہے، اس خوبصورت فیسٹول کے انعقاد کیلئے آپ سب کا شکریہ۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے انہیں مبارکباد دی وہیں مبارکباد اور پیار کا اظہار کرنے والوں میں پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بھی پیش پیش رہیں۔انہوں نے کرینہ کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ہمیشہ سے میری پسندیدہ۔
بعدازاں انہوں نے یہی پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی اور بھارتی اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ عائزہ خان کرینہ کپور کی کاپی کرتی دی ہیں، ان کے کچھ کریکٹرز میں بھی کرینہ کپور کی ایکٹنگ کی جھلک نمایاں ہوتی ہے۔کرینہ کپور نے سال 2000 میں فلم”ریفیوجی”سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اسکرین پر ایسا مظاہرہ کیا کہ وہ کامیابیاں سمیٹتی چلی گئیں۔
‘ریفیوجی’ سے شروع ہونے والا یہ سفر”یادیں’اجنبی’اشوکا’کبھی خوشی کبھی غم’مجھ سے دوستی کروگی’خوشی’میں پریم کی دیوانی ہوں’ایل او سی کارگل’چمیلی’یووا’دیو’ہلچل’کیونکہ’چھپ چھپ کے’اوم کارا’ڈان،جب وی میٹ’ٹشن’گول مال’قربان’ تھری ایڈیٹس’باڈی گارڈ’ہیروئن’بجرنگی بھائی جان’اڑتا پنجاب’لال سنگھ چڈھا’ کریو’سے گزرتے ہوئے اب ‘بکنگھم مرڈرز” پر آپہنچا ہے جو 25 برسوں کو احاطہ کیے ہوئے ہے۔خیال رہے کہ دلیپ کمار اور امیتابھ بچن کے بعد کرینہ کپور وہ پہلی اداکارہ ہوں گی جن کے لیے فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔