شوبز

کرینہ کے”اشوکا”لک میں ہانیہ عامر بھی آبشار کے پاس جا پہنچیں

بیبو کے اندازمیں ہانیہ عامر نے جھرنے میں کے پانی سے اٹھکیلیاں کرنے لگیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور کے سالوں قبل فلم ‘آشوکا’ میں جھرنے میں نہانے کے منظر کو پھر سے زندہ کردیا۔ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان اداکاراں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ خوبصورتی کے سبب بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اداکارہ کا ڈراما ‘میرے ہمسفر’ ان کی مقبولیت میں بے انتہا اضافے کی وجہ بنا جس میں انکی معصومانہ اداکاری کے ساتھ نو میک اپ لک سب کو بھاگیا اور سوشل میڈیا پر کانٹینٹ کریئٹرز اس لک کو ری کریئٹ کرتی نظر آئیں۔حا ل ہی میں اپنے شوخ مزاجی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے ایک نئی پوسٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ مرون لباس پہنی نظر آئیں۔

اداکارہ ان تصاویر میں انڈونیشیا کے ایک جھرنے کے پانی میں نہاتی اور وہاں کے دلکش قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔اس موقع پر ہانیہ عامر کے ساتھ انکی سہیلی مائیدہ بھی ہیں جو جامنی لباس میں ملبوس ہیں اور ہانیہ کیساتھ جھرنے کے پانی میں ہنستی نظر آئیں۔ہانیہ عامر کی ان تصاویر کو دیکھتے ہی بالی وڈ متوالوں کو یہ محسوس ہوا ہی تھا کہ ایسا کچھ پہلے بھی دیکھا ہے کہ اچانک پوسٹ میں لگائے گئے گیت نے اس کا جواب فورا دے دیا۔

ہانیہ عامر نے اس پوسٹ کے ساتھ بالی وڈ کی مشہور فلم ‘آشوکا’ کا گیت ‘سن سنانا’ لگایا جس میں کرینہ کپور بھی امرون جوڑے میں ملبوس جھرنے میں نہاتی دکھیں تھیں۔اگرچہ ہانیہ عامر نے اس موقع پر لیا گیا لک کرینہ کپور کی 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آشوکا’ کی نقل کہنا چاہا لیکن کمنٹ سیکشن میں مداح انہیں فلم ‘باہوبلی’ کی آونتیکا سے مشابہات رکھتے قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button