شوبز

کم کرڈیشن بننے کا جنون برازیلی انفلوئنسر کو لے ڈوبا’اِدھر کی رہی نہ اُدھر کی

جینیفر پامپلونا نے اپنے جسم اور چہرے پر 30 سرجریز کرائیں اوراپنی اصل کھو بیٹھی

لاہور(شوبزڈیسک) امریکی اسٹار کم کارڈیشین کی طرح نظر آنے کے لیے کاسمیٹک سرجریز پر ایک ملین ڈالر خرچ کرنے والے برازیلین انفلوئنسر کو سرجریز نے بانجھ بنا دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر پامپلونا نامی برازیلین انفلوئنسر نے انکشاف کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجریز میں استعمال ہونے والے ایک مواد نے انہیں بانجھ بنا دیا ہے۔جینیفر پامپلونا نے کہا کہ مجھے کم کارڈیشین بہت پسند ہیں اور مجھے جنون تھا کہ میں ان کی طرح نظر آں، اسی جنون میں متعدد سرجریز کروائیں، ان سرجریز نے جہاں مجھے خوبصورت بنایا تو وہیں مجھے ماں بننے سے محروم کردیا۔

انفلوئنسر نے دیگر لوگوں کو کاسمیٹک سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیا ا ور کہا کہ میں نے ہمیشہ ماں بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن بدقسمتی سے، اب میں خود کو اس خواب کو پورا کرنے سے قاصر محسوس کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری صحت میں بہتری آرہی ہے لیکن میں اس وقت ذہنی طور پر شدید اذیت میں ہوں کیونکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ماں نہیں بن سکوں گی، یہ میری زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا اور اب اس خواب کی محرومی نے مجھے توڑ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز رکھنے والی برازیلین انفلوئنسر نے 17 کی عمر میں اپنی پہلی کاسمیٹک سرجری کروائی تھی اور پھر وہ دیکھتے ہی دیکھتے سرجریز کی عادی ہوگئی تھیں۔جینیفر پامپلونا نے اس نشے میں اپنے جسم اور چہرے پر 30 سے زائد مختلف سرجریز کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button