شوبز

کنگنا نے بھارت میں حسینہ واجد کیقدموں کو اعزاز قرار دیدیا

حسینہ واجد خود کو بھارت میں محفوظ تصور کریں گی، کنگنا

لاہور(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی رکن اسمبلی کنگنا رناوت نے حسینہ واجد کی بھارت کو اعزاز قراردے دیا۔عوام کے شدید احتجاج اور دبا پر ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہونے والی بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی آمد پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بیان میں کہا کہ حسینہ واجد بھارت میں خود کو محفوظ تصور کریں گی۔

بی جے پی کی رکن اسمبلی نے ہزرہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت درحقیقت اپنے اردگرد کے تمام اسلامی ممالک کا مادر وطن ہے۔ مسلمان ملکوں میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ خود مسلمان بھی نہیں۔ افغانستان ، پاکستان ،بنگلادیش حتی کے برطانیہ میں بھی کوئی محفوظ نہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ بھارت میں رہ رہے ہیں۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی بنگلا دیش کی صورت حال پر بول پڑیں۔ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ انتہائی خوفناک ہے۔ آئیں ہم سب مل کر بنگلہ دیش کے عوام کے لیے دعا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button