کنگنا کو”ایمر جنسی” لے ڈوبی’پروڈکشن ہائوس بھی جھونک دیا
کنگنا کی پراپرٹی پالی ہل، باندرہ میں واقع ہ' فلم ابھی تک لٹکی ہوئی ہے
لاہور(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ایمرجنسی کی ریلیز کے تعطل کے چند دن بعد اپنا ممبئی بنگلہ جو پروڈکشن ہاس مانیکرنیکا فلمز کے دفتر کے طور پر استعمال ہوتا تھا، 32 کروڑ میں فروخت کر دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے اپنی فلم کیلئے اپنی تمام تر جائیداد لگا دی تھی لیکن بدقسمتی سے وہ اب تک ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن بحران کے وقت آپ کو آپ کی جائیدایں ہی کام آتی ہیں۔کنگنا کی یہ پراپرٹی پالی ہل، باندرہ میں واقع ہے، جو ممبئی کا ایک اہم علاقہ ہے۔ کنگنا نے 2017 میں یہ پراپرٹی 20 کروڑ روپے میں خریدی اور 2019 میں وہاں منیکرنیکا فلمز کا اپنا دفتر شروع کیا۔
یہ 2020 میں اس وقت زیربحث آیا جب اس کے کچھ حصوں کو غیر قانونی ہونے کی وجہ سے منہدم کر دیا۔ کنگنا کا اس وقت کہنا تھا کہ وہ انہدام کے معاوضے کی مستحق ہیں، لیکن کہا کہ انہوں نے یہ خیال ترک کر دیا کیونکہ یہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ہے۔ کنگنا نے اندھیری میں 1.56 کروڑ روپے میں ایک نیا دفتر بھی خریدا ہے۔خیال رہے کہ منیکارنیکا فلمز اور زی اسٹوڈیوز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم ایمرجنسی 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ ایکس پر اس روز کنگنا نے لکھامیں اعلان کرتی ہوں کہ میری ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی کو ملتوی کر دیا گیا ہے، ہمیں سنسر بورڈ سے سرٹیفیکیشن کا انتظار ہے، ریلیز کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
سیاسی سنسنی خیز فلم ایمرجنسی میں کنگنا سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔انڈسٹری سے صرف ساتھی فلمساز-اسکرین رائٹر اور گیت نگار ورون گروور نے ایمرجنسی کی ریلیز کے تعطل پر عوامی طور پر تنقید کی اور اسے ‘ستم ظریفی’ قرار دیا۔