شوبز

کوئی بھی سلمان خان کےغضب سے بچ نہ سکا

سلمان خان سے لڑائی کے بعد فلم انڈسٹری میں کیریئر تباہ ہونے کی بات کی جائے تو اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر  بالی ووڈ کے اداکار ویویک اوبرائے آتے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور ان کی مشہور زمانہ لڑائیوں کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ فلم ڈائریکٹرز ہوں یا گلوکار ، خوبرو اداکارئیں ہوں یا پروڈیوسرز، کوئی بھی سلمان خان کےغضب سے بچ نہ سکا ۔  سلمان خان سے لڑائی کے بعد فلم انڈسٹری میں کیریئر تباہ ہونے کی بات کی جائے تو اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر  بالی ووڈ کے اداکار ویویک اوبرائے آتے ہیں۔ 

 2003 میں بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے اور سلمان خان کے بریک کے بعد میڈیا میں خبریں آنے لگی کہ اداکارہ  ویویک اوبرائے کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ ان خبروں کے بعد ویویک نے سلمان خان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ سے قربت بڑھانے پر اداکار ویویک کا کریئر مکمل طور پر ختم کردیا جس کے بعد سے اب تک وویک بڑی اسکرین پرنظر نہیں آئے۔

 گلوکار ارجیت سنگھ اور سلمان خان کی لڑائی 2014 میں ایک ایوارڈ شو کی  تقریب کے دوران ہوئی تھی۔  سلمان خان  تقریب کی میزبانی کر رہے تھےاور ایوارڈ ملنے کے بعد ارجیت جب اپنا ایوارڈ لینے کے لیے اسٹیج پر آئے تو سلمان خان  نے طنزیہ کہا کہ ‘ تُو ونر ہے؟‘ اس پر ارجیت سنگھ نے جواب دیا کہ ’ آپ لوگوں نے سُلا دیا تھا‘۔ اس واقعے کے بعد سلمان خان کی فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘، ’کک‘ اور ’سلطان‘ سے ارجیت سنگھ کے گانے ہٹا دیے گئے تھے۔

2016 میں گلوکار نے سلمان خان سے معافی مانگی تھی اور فلم ’سلطان‘ میں اپنا گانا برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی۔ کس کے بعد 2023 میں ٹائیگر 3 کی ریلیز کے ساتھ ہی سلمان اور ارجیت کے درمیان 9 سال بعد صلح ہوگئی۔

2015 میں ٹی سیریز نے 30 سال پورے ہونے پر ایک کنسرٹ کا انعقاد کیا  تھا جہاں سلمان خان بھی مدعو تھے۔سونونگم نے میزبانی کے ساران  سلمان خان کو اسٹیج پر بلایا مگر اسٹیج پر سلمان خان کے تبصروں سے سونونگم کافی پریشان نظر آئے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ سونو نگم کی آواز اچھی ہے لیکن ٹیکنالوجی سے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ سلمان کے تبصروں پر سونو نگم کی جانب سے دیئے گئے جواب نوج کھوک میں بدل گئے اس واقعے کے بعد دونوں اسٹارز میں لڑائی کی خبریں آتی رہیں اور سونو نگم پھر سے کسی بالی ووڈ فلم کے لیے پلے بیک گلوگاری نہ کر سکے۔ ایشوریا رائے کو سلمان خان سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے حوالے سے  کافی زیادہ  چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ 

فلم ’چلتے چلتے‘ اور ’کچھ نہ کہو‘ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پرسلمان خان کی بے جا مداخلت نے ان کے لیے بہت سی مشکلات پیدا کی تھیں۔  ان واقعات کے بعد فلم انڈسٹری میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ ایشوریا کو سائن کرنا سلمان کی مداخلت کی وجہ سے غیر ضروری تنازعات کی وجہ بن سکتا ہے۔ جسکے بعد ہدایت کار اور پروڈیوسر خود کو ایشوریا رائے کو کاسٹ کرنے سے ہچکچاتے نظر آئے۔

سلمان خان اور جان ابراہم کے درمیان تنازع بھلے ہی فلم انڈسٹری میں اتنا مقبول موضوع نہ ہو لیکن مداح کبھی کبھار اسے سامنے لے ہی آتے ہیں۔ سلمان خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ جان ابراہم نے اپنی ایک فلم سے کترینہ کیف کو ہٹا کر تارا شرمہ کو کاسٹ کروانے کی کوشش کی تھی جس کے بعد 3 دن تک کترینہ کیف روتی رہیں کہ جان کی وجہ سے ان کا کریئر تباہ ہوجائے گا۔

 سلمان خان سے کترینہ کے آنسو نہ دیکھے گئے اور انہوں نے  کترینہ کیف کو اس فلم میں دوبارہ کاسٹ کروایا۔  سلمان خان کا کہنا تھا کہ جان ابراہم کو وہ کسی بھی وقت اس فلم سے باہر نکلوا سکتے تھے لیکن یہ ان کا اور کترینہ کا بڑا پن تھا جو جان ابراہم کو اتنی بڑی ہٹ فلم ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button