شوبز

کومل عزیز پر گرم چائے گری تو والد کو کیا ہوا؟

جب پیدا ہوئی تو والد کی عمر 50 سال ہو چکی تھی:اداکارہ

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ اورماڈل کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو ان کے والد کی عمر 50 سال ہو چکی تھی۔ایک مارننگ شو میں انٹرویو کے دوران اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا کہ میں بہت منتوں مرادوں کے بعد پیدا ہوئی۔ میرے والد کی شادی 45 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 5 سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ میری پیدائش کے وقت والد 50 سال کے تھے۔ میرے والد بڑی عمر تک اپنی والدہ کی خدمت کرتے رہے اور والدہ کے انتقال کے بعد شادی کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد کا انتقال 8 سال قبل ہوا تھا اور انہیں اپنے والد سے انتہائی محبت تھی۔ والد حساس طبیعت کے تھے اور والدہ سے زیادہ خیال رکھتے تھے۔ ایک بار گرم چائے گرنے سے میں جل گئی تو والد مجھے دیکھ کر بے ہوش ہوگئے تھے۔کومل عزیز خان نے کہا کہ پاکستان میں میرے والد جیسا دوسرا کوئی نہیں۔ وہ ہم دونوں بہنوں سے بہت محبت کرتے تھے اور ہمارا خیال رکھتے اور ہمارے ساتھ کھیلتے تھے۔ والدہ سے تو ڈر لگتا تھا لیکن کبھی والد سے ڈر نہیں لگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button