شوبز

کیاکرشمہ کپور کا سنجے دت سے افیئر رہا؟ بیٹا’سنجے کی کاپی’چہ میگوئیاں

سنجے کپور سے کرشمہ کی ایک بیٹی سمرن اور بیٹا کیان ہیں جو اب جوانی کی سرحد چھوتے نظر آرہے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کے بیٹے کی بالی وڈ کے کھل نائیک سنجے دت سے حیران کن مماثلت نے سب کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔سال 1991 میں فلم ‘پریم قیدی’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کرشمہ کپور نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے والی متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں فلم ‘جگر، اناڑی’راجا ہندوستانی’قلی نمبر ون’بیوی نمبر ون اور” دلہن ہم لے جائینگے”شامل ہیں۔کپور خاندان کی وہ پہلی لڑکی جس نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر اپنی بہن کرینہ کپور کو بھی اس انڈسٹری کا حصہ بننے میں مدد کی ”لولو”کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

یوں تو کرشمہ کپور نے بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن سے منگنی کی تھی لیکن یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور ابھیشیک کے بعد کرشمہ کپور نے بھارتی بزنس مین سنجے کپور سے سال 2003 میں شادی کرلی اور کچھ مدت کے لیے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔پیار میں بار بار شکست کھانے والی کرشمہ کو اپنے شوہر کا ساتھ بھی زندگی بھر میسر نہ آیا اور شادی کے چند سال بعد دونوں میں تنازعات شروع ہوگئے جس کے نتیجے میں اس جوڑے نے 2015 میں طلاق لے لی۔سنجے کپور سے کرشمہ کی ایک بیٹی سمرن اور بیٹا کیان ہیں جو اب جوانی کی سرحد چھوتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کرشمہ کپور کی سمرن اور کیان کے ساتھ ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں وہ دونوں کے ساتھ پاپارازی کی جانب دیکھتے ہوئے پوز دے رہی ہیں۔اس ویڈیو میں کیان سب کی توجہ کا مرکز بن گئے اور سوشل میڈیا پر صافین کیان کو سنجے دت کی کاربن کاپی قرار دیتے نظر آئے۔سوشل میڈیا پر کیان کی تصویر کا سنجے دت کی بچپن کی تصویر کے ساتھ جوڑ کر کلاج بھی شیئر کیا گیا جس میں دونوں ہو بہ ایک جیسے ہی نظر آرہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس حیران کن مماثلت نے سب کو ایک نئی بحث میں مصروف کر رکھا ہے اور لوگ ماضی کے صفحے پلٹ کر یہ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا کبھی کرشمہ کپور کا سنجے دت سے افیئر رہا تھا۔واضح رہے کہ سنجے دت اور کرشمہ کپور فلم چل میرے بھائی اور آتش میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button