شوبز

کیا ارمان ملک نے پائل ملک سے شادی کرلی؟حقائق سامنے آگئے

اپنی دو شادیوں کی بدولت موضوعِ بحث بننے والے گلوکار و  یوٹیوبر ارمان ملک کی چوتھی بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی مختلف رپورٹس کے بعد، یوٹیوبر کی پہلی بیوی پائل ملک نے بالآخرخاموشی توڑ دی

کراچی(شوبز ڈیسک) بگ باس او ٹی ٹی 3  میں اپنی دو شادیوں کی بدولت موضوعِ بحث بننے والے گلوکار و  یوٹیوبر ارمان ملک کی چوتھی بار شادی کے بندھن میں بندھنے کی مختلف رپورٹس کے بعد، یوٹیوبر کی پہلی بیوی پائل ملک نے بالآخرخاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں ارمان ملک ایک مرتبہ پھر سرخیوں کی زینت اس وقت بنے جب سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کی کیئر ٹیکر ‘لکش‘ کے ہمراہ ان کی مبینہ چوتھی شادی کی خبریں انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے پائل ملک اور کریتیکا ملک کے بچوں کی کیئر ٹیکر ‘لکش‘ کے ویلاگز میں ایک حیران کُن چیز نوٹس کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ارمان ملک کی چوتھی شادی کی قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملک فیملی کے کروا چوتھ ویلاگ میں موجود ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ارمان ملک کی چوتھی شادی کی خبریں شدت اختیار کر گئیں جہاں لکش کی مہندی میں ارمان ملک کا نام ‘سندیپ’ دیکھا گیا تھا۔

لکش کی مہندی پر ارمان  کا نام دیکھ کر یوٹیوبر کی چوتھی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں جس کے بعد حال ہی میں  ارمان ملک کی پہلی بیوی پائل ملک نے بالآخر پورے معاملے پر  اپنی خاموشی توڑ دی۔

پائل ملک کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر جاری ویڈیو میں کہا گیا کہ ‘ ارمان ملک کی شادی کی افواہیں درست نہیں ہیں اور آپ لوگوں کو کیا لگتا ہے کہ میں اور کریتیکا (ارمان کی دوسری بیوی) یہ  برداشت کریں گے کہ کوئی دوسری عورت ہمارے گھر میں رہتے ہوئے ہمارے ہی شوہر کے قریب ہوجائے اور ہم دیکھتے رہیں۔

پائل ملک نے مزید کہا کہ ‘سوشل میڈیا پر تمام صارفین مجھے اور کریتیکا کو ٹرول کر رہے ہیں، ہم سے کہہ رہے ہیں کہ ارمان ملک کی چوتھی شادی پر جواب دیں کیونکہ ہم آپ کے سبسکرائبر ہیں ہمارا حق بنتا ہے‘۔

پائل کا کہنا تھا کہ ‘دیکھو بات یہ ہے کہ ہم دونوں ارمان کی  بیویاں ہیں سوچو ذرا ہمارے گھر میں کوئی اور آئے گی اور وہ ہمارے پتی سے پیار کرے گی یا پھر اسکے نام کی  مہندی لگائے گی اور ہم جھیلیں گے؟ اتنے بیوقوف نہیں ہیں ہم دونوں‘۔

واضح رہے کہ ارمان ملک کی پہلی شادی کا طلاق پر اختتام ہونے کے بعد انہوں نے پائل ملک سے دوسری شادی کی جس کے بعد پائل کی ہی سہیلی کریتیکا سے تیسری شادی کے بعد اب ارمان کی چوتھی شادی کی افواہیں کافی سرگرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button