شوبز

کیا جویریہ سعود نےکام لینےکےلئےکبھی کسی کو”فائدہ” نہیں دیا؟

معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھی شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے فوائد حاصل کرنے کی روایت موجود تھی

کراچی (شوبز ڈیسک)کیا جویریہ سعود نےکام لینےکےلئےکبھی کسی کو”فائدہ” نہیں دیا؟ معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھی شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے فوائد حاصل کرنے کی روایت موجود تھی اور انہیں بھی ماضی کے مقبول متعدد کردار اس لیے نہیں دیے گئے، کیوں کہ انہوں نے کسی کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔ 

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی اور سعود کی شادی خاندان کی مرضی سے ہوئی تھی اور پہلے ان کے درمیان محبت نہیں تھی لیکن شادی کے بعد ہوگئی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں شوبز میں آنے کے لیے کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، البتہ انہیں اچھا کام حاصل کرنے میں مشکلات درپیش رہیں۔کام کے بدلے فوائد دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ شوبز میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے ماضی میں بھی ایسے لوگوں کو زیادہ کام ملتا تھا جو کام کے بدلے دوسروں کو کوئی نہ کوئی فائدہ دے رہے ہوتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button