کیا رمشا خان کو شوبزانڈسٹری میں مخالفت یا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا؟
رمشا خان اپنی منفرد اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے باعث پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کم ہی عرصے میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کا میاب ہوئی ہیں
کراچی (شوبز ڈیسک) رمشا خان اپنی منفرد اداکاری اور پُرکشش شخصیت کے باعث پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کم ہی عرصے میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں کا میاب ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمشا خان 23جون 1994ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کراچی میں ہی تعلیم حاصل کی اور ایک نامور نجی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد رمشا نے اپنے خوابوں کے حصول کے لیے شوبز انڈسٹری کا رُخ کیا۔
ایک آزاد خیال اور پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق ہونے کے سبب رمشا کو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے کسی قسم کی مخالفت یا مشکل صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو کہ عام طور پر اکثر اداکاراؤں کو کرنا پڑتا ہے۔ رمشاخان نے نہ صرف اداکاری کے میدان میں اپنے جوہر دکھائے ہیں بلکہ اپنے مختصر کیریئر کے دوران وہ بطور ماڈل اور وی جے کے فرائض بھی نبھاچکی ہیں۔ انہوں نے 2016ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اداکاری کا بیک گراؤنڈ نہ ہونے کے باوجود بھی بہترین اداکاری کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔