شوبز

کیا سابقہ اداکارہ صنم جنگ کو مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی پری ویڈنگ گالا میں بلایا تھا؟

صنم جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں بھارت سے ایشیا کی سب سے امیر شخصیت مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کے پری ویڈنگ گالا میں مدعو کیا تھا۔

کراچی(شوبز ڈیسک)کیا سابقہ اداکارہ صنم جنگ کو مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی پری ویڈنگ گالا میں بلایا تھا؟ سابقہ اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں بھارت سے ایشیا کی سب سے امیر شخصیت مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کے پری ویڈنگ گالا میں مدعو کیا تھا۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور صنعت کار ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات پر تاحال تجزیوں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان تین روزہ پر تعیش تقریبات میں دنیا بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن پاکستان کی کوئی بھی شخصیت نظر نہیں آئی۔ سوشل میڈیا پر جہاں اس بات پر پاکستانیوں نے خوب میمز بنائیں وہیں صنم جنگ کی ایک پوسٹ پر صارف نے اداکارہ سے امبانی تقریبات میں شرکت سے متعلق سوال کر ڈالا۔ انسٹاگرام صارف کا اداکارہ سے پوچھنا تھا کہ ’ آپ کو نہیں بلایا مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی پر؟

جس پر صنم جنگ نے بڑے سنجیدہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، میں بہت مصروف تھی، اس لیے میں نے شائستگی سے تقریبات میں شرکت سے معذرت کر لی۔‘ صنم جنگ کا جواب مذاق تھا یا ایک حقیقت اس سے متعلق تو وہ خود ہی بتا سکتی ہیں۔

امبانی نے پری ویڈنگ گالا کیلئے مدعو کیا تھا، صنم جنگ کا دعویٰ

دوسری جانب معروف میزبان اور کامیڈین، عادی عدیل امجد نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں عادی عدیل امجد امبانی خاندان سے مخلصانہ طور پر معذرت کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں عادی نے اپنی مصروفیت اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے وابستگی کی وجہ سے شادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

عادی نے امبانی خاندان سے وعدہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وہ جولائی میں شادی کے آنے والے فنکشنز میں شرکت کرنے والے پہلے مہمان ہوں گے۔ یاد رہے کہ عادی عدیل امجد کا یہ ویڈیو بیان طنزیہ تھا یا حقیقی طور پر وہ مہمانوں کی فہرست میں شامل تھے، اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button