شوبز

کیا کریتی سینن کو مینا کماری کا کردار کرنے کی اجازت ملے گی؟

بھارتی فلم ڈائریکٹر تاج دار امروہی نے کریتی سینن کو مینا کماری کا کردار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم ڈائریکٹر تاج دار امروہی نے کریتی سینن کو مینا کماری کا کردار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاج دار امروہی کا کہنا ہے کہ وہ اچھی اداکارہ ہیں لیکن انہیں اپنی شہرت برقرار رکھنے کیلئے مینا کماری کا کردار نہیں کرنا چاہیے۔ کریتی سینن بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس لانچ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریتی سینن نئی فلم میں آنجہانی اداکارہ مینا کماری کا کردار ادا کریں گی۔ فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا، مینا کماری کی زندگی پر فلم بنا کر ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھ رہے ہیں۔ تاہم فلمساز تاج دار امروہی نے کریتی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مینا کماری کا کردار نہ کریں۔

خیال رہے کہ مینا کماری نے مقبول ترین فم ’پاکیزہ‘ سمیت 90 سے زائد فلموں میں کام کیا تھا، وہ اپنے زمانے کی خوبصورت ترین اداکارہ تھیں۔ وہ صرف 38 برس کی عمر میں جگر کے عارضے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button