شوبز

گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالت غیر، اسپتال منتقل، تصویر سامنے آنے پر مداح آبدیدہ

گلوکارہ آئمہ بیگ کو مسلسل سفر، فلائٹس ،شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا، مداحوں نے دعائیں دینا شروع کر دیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالت غیر ہو گئی کیونکہ وہ دل کے عریضہ میں مبتلا ہوچکی ہیں جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ان کی تصویر سامنے آنے پر مداح آبدیدہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس ،شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔ آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں ، جس میں سے ایک میں انہیں اسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ گلوکارہ کے مداحوں کو جیسے ہی ان کی صحت کے بارے میں اطلاع ملی، انہوں نے ان کے لیے دعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button