شوبز

گلوکار راحت فتح علی خان پر بھارت میں ڈالر سمگلنگ کیس خارج

گلوکار کو بھارتی عدالت نے بے بنیاد اور من گھڑت کیس سے باعزت بری کر دیا

لاہور( شوبزڈیسک)پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی جنہوں نے بہت سی بھارتی فلموں میں گیت گائے ۔ فلم ” دبنگ” سے ان کا گیت ” تیرے مست مست دو نین ” بہت مقبول ہوا تھا ۔ اس کے علاوہ ان کے بھارتی گیتوں کی فہرست طویل ہے۔جب 2018میں پابندی لگائی گئی تو راحت فتح علی خان اس کا بری طرح شکار ہوئے ۔انہیں بھارتی گلوکار بابل سوپریو جو اس وقت سیاست میں بھی تھے ۔ انہوںنے ان پر پابندی لگوائی تھی بل کہ ان پر بھارتی کرنسی کو باہر لیکر جانے کا کیس بھی بنایا گیا تھا ۔

بابل سوپریو کا کہنا تھا کہ پاکستان سرحد پر ہمارے فوجیوں کو گولیوں سے نشانہ بناتا ہے اس لیے ہمیں بھی ان کے فنکاروں کا بائیکاٹ کرنا چاہییاور پھر پاکستانی سنگر راحت فتح علی خان ان کے نشانے پر آ گئے تھے اور ان پر ڈالر سمگل کرنے کا مقدمہ بنا کر گرفتار کر لیا گیا تھا۔مگر اب دھند چھٹ چکی ہے اور مطلع صاف ہے۔ کیونکہ ان پرڈالر سمگلنگ کا مقدمہ بے بنیاد اور من گھڑت ہونے کی وجہ سے ختم ہو گیا ہے اور انہیں اس کیس سے باعزت بھارتی عدالت نے بری کر دیا ہے۔دونوں طرف سے ثقافت میل ملاپ تیز ہو گئے ہیں جس سے طاہر ہوتا ہے کہمستقبل قریب میں دونوں ممالک ثقافتی میدان میں اور آ گے بڑھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button