شوبز

ہالی وڈ حسینائوں پرجنسی حملوں کے مجرم پروڈیوسر پر ایک اورکیس

ہالی ووڈ نامور اداکارائوں سے جنسی تعلق قائم کرنے کے جرم میں 72 سالہ ہاروی 16سال کی سزا کاٹ رہے ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں مین ہیٹن کی عدالت نے جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسرہاروی وائن اسٹائن پر ہالی ووڈ نامور اداکارائوں پر جنسی حملوں کے جرائم کے الزام میں ایک اور فرد جرم عائد کردی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹائن کیخلاف عدالتی فرد جرم ان کی غیر موجودگی کے باعث مہر بند کردی گئیں جس کی وجہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ان پر تین خواتین کیخلاف جنسی جرائم کا الزام ہے۔

چند روز قبل جیل میںہاروی وائن اسٹائن کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں دل کا آپریشن کیا گیا تھا، میڈیکل وجوہات کی بنا پر انہیں عدالت میں حاضری سے استثنی دیا گیا تھا۔72 سالہ ہاروی وائن اسٹائن کو 2020 میں فرسٹ ڈگری سیکشوئل ایکٹ اور تھرڈ ڈگری ریپ کے جرائم ثابت ہونے پر 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں ان کی اپیل پر سزا معطل ہوگئی تھی۔

ہاروی وائن اسٹائن اسی نوعیت کے جنسی جرائم ثابت ہونے پر لاس اینجلس کی عدالت سے سے بھی سزا یافتہ ہیں، اس وقت ہاروی وائن اسٹائن جیل میں 16 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں تاہم اس سزا کے خلاف بھی عدالت میں اپیل داخل ہے۔یاد رہے ان پر پہلے کیس میں اداکارہ سلمیٰ ہائیک انجلینا جولی امبر اینڈرسن ‘روز میک گائون’گینتھ پالڑو کیساتھ ناجائز جنسی ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے جس کی وہ سزا بھگت رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button