ہانیہ عامرایک منٹ میں شرجینا بن گئیں’حیران کن وڈیو آ گئی
ڈراما ''بھی میں کبھی تم'' میں دو مختلف شخصیات مصطفیٰ اور شرجینا شادی پر مجبور ہوجاتے ہیں
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سپر ہٹ ڈرامے” کبھی میں کبھی تمذذ کے کردار شرجینا کیلئے تیار ہوتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ ان دنوں پاکستان اور بھارت میں خاصا مقبول ہے اور ناظرین بے حد شوق سے اس ڈرامے کی ہر ایک قسط کو دیکھ رہے ہیں۔ڈرامے میں دو مختلف شخصیت کے حامل لڑکا مصطفیٰ اور لڑکی شرجینا شادی کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جو ڈرامے کی کہانی کا سب سے اہم موڑ ثابت ہوا۔
ڈرامے میں ہانیہ عامر کے حسن کو مزید نکھار دیا گیا ہے اور وہ اپنے آج تک کے ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ دلکش نظر آرہی ہیں جسکی ایک وجہ ان کی آنکھوں میں لگے لینس بھی ہیں۔ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں ہانیہ سے شرجینا بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں جہاں ہیئر اسٹائلسٹ ہانیہ عامر کے سر پر بھوری زلفوں والی لمبی گھنی وِگ سیٹ کرتی نظر آئی وہیں ہانیہ عامر خود اپنا میک اپ کرتی دکھیں۔
ہانیہ عامر اس وقت شرجینا کے لک میں مکمل طور میں ڈھل گئیں جب انہوں نے آنکھوں میں لینس لگائے اور اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر میری آنکھیں سچ میں ایسی ہوتیں تو میں کبھی کسی سے بات نہیں کرتی، کسی کو منہ ہی نہیں لگاتی۔ویڈیو میں ہانیہ عامر کو لڑائی والے سین کی اسکرپٹ دی گئی جس کو پڑھ کر انہوں نے کہا کہ یہ سین پڑھ کر مجھے بہت غصہ آرہا ہے، بہت بدتمیز سین ہے یہ۔تیار ہونے کے بعد ہانیہ عامر پانی پیتی نظر آئیں اور کسی کے پوچھنے پر اپنے نام کا مطلب خوش بھی بتایا جو انکے مزاج کے عین مطابق ہے۔