شوبز

ہانیہ عامر اپنی شادی پر کس کی اُترن پہنیں گی؟

ہانیہ عامر نے اپنے لیے کس کا عروسی جوڑا سنبھال کر رکھ لیا؟

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی کے لک کے حوالے سے اہم انکشاف کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ہانیہ عامر اپنے بہترین فیشن سینس اور دلکش لکس کی وجہ سے ہر دل پر راج کرتی ہیں اور مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ہانیہ عامر آئے دن مختلف برانڈز کے لیے برائیڈل فوٹوشوس کرواتی رہتی ہیں جن میں ان کی دلکشی آسمان چھوتی نظر آرہی ہوتی ہے پر ہانیہ عامر کے مداح انکو حقیقی دلہن بنے دیکھنا چاہتے ہیں یعنی وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہانیہ عامر جلد از جلد شادی کر لیں۔

اگرچہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق ابھی تک کوئی خاص اشارہ نہیں دیا لیکن اداکارہ اپنے ذہن میں اپنی شادی کے ملبوسات کے حوالے سے ایک منصوبہ بنا چکی ہیں۔ہانیہ عامر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے عروسی جوڑے کو اپنے پاس سنبھال کے رکھ لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘وہ جوڑا ان کو بے حد پسند ہے اور وہ اپنی شادی کے کسی نہ کسی ایک تقریب میں اس کو لازمی پہنیں گی’۔

ہانیہ عامر نے انکشاف کیا کہ ‘ان کی والدہ نے اپنی شادی پر سرخ اور سبز رنگ کا لہنگا پہنا تھا جس پر سنہرا کام بنا ہوا ہے اور ان کی ولدہ اس حسین جوڑے میں بے انتہا خوبصورت لگی تھیں۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ‘ان کی والدہ اس جوڑے میں جس قدر حسین لگی تھیں شاید وہ اتنی نہ لگ سکیں کیونکہ ان کی والدہ بہت زیادہ خوبصورت ہیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button