ہانیہ عامر دبئی کے معروف میگزین پر چھا گئیں
اداکارہ کی خوبصورتی اور دلکشی کے چرچے اب پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں ہونے لگے ہیں
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھی دبئی مسالہ میگزین کے کور پیج پر اپنی دلکشی اور روکے نہ رکنے والی شہرت کے ساتھ خاص جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور دلکشی کے چرچے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ اب دنیا بھر میں ہونے لگے ہیں اور انکی شہرت کا یہ عالم ہے کہ انکے دلفریب لکس اور میک اپ کو بھی سوشل میڈیا صارفین فخر سے اپنا کر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر اپنے منفرد انسٹاگرام کانٹینٹ کے سبب بے انتہا پسند کی جاتی ہیں کیونکہ انکا کانٹنیٹ صرف اور صرف انٹرٹینمنٹ پر مبنی ہوتا ہے۔اداکارہ گھومتی پھرتی، ناچتی گاتی اور مزاحیہ باتیں کرتی نظر آتی ہیں اور اپنے ہر دن کی مصروفیات کو اکثر و بیشتر تصاویر کی صورت میں پوسٹ کرتی ہیں۔ہانیہ عامر خوبصورتی اور منفرد اداکاری کے سبب شہرت کی منازل طے کرتی جارہی ہیں اور پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی بھی بن چکی ہیں۔
ان تمام تر کامیابیوں کے بعد اب ہانیہ عامر دبئی مسالہ میگزین کی نظروں میں بھی بس گئی ہیں اور اگست میں شائع ہونے والے اس میگزین کے کور پیج پر ڈیبیو دے کر ایک نیا سنگِ میل عبور کرچکی ہیں۔یہ ہانیہ عامر کی پہلی پبلیکیشن کور پر اپیئرنس ہے جو انکی مقبولیت اور شہرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میگزین میں ہانیہ عامر کے بھارتی عوام کے ساتھ خاص رشتے اور انکے کریئر کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔کور پیج پر وہ پوائنٹس لکھے گئے ہیں جو میگزین میں تفصیل سے پڑھے جاسکتے ہیں اور ان میں ہانیہ عامر کا بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کیساتھ تعلق، ہانیہ عامر کے بارے میں 3 اہم حقائق، ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کے ساتھ دوستی۔