ہانیہ عامر نے شادی کے حوالے سے اپنی پلاننگ واضح کر دی
اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، نے اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کے سوالات کا جواب دیا ہے۔
کراچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، نے اپنی شادی کے حوالے سے مداحوں کے سوالات کا جواب دیا ہے۔ ہانیہ عامر، جو حالیہ دنوں میں کینیڈا میں مصروف ہیں، ایک پروگرام کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہی تھیں، جن میں ایک سوال شادی کے متعلق بھی تھا۔اداکارہ نے واضح کیا کہ اس وقت ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کبھی شادی کریں گی تو اس حوالے سے کسی بھی راز کو چھپانے کی بجائے سب کچھ کھل کر بتائیں گی اور شادی کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع چھپائیں گی نہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ ہانیہ عامر کچھ عرصے قبل مذاق رات شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ ماضی میں کسی لڑکے کے لئے خاص طور پر پرجوش تھیں، لیکن اب وہ شادی شدہ ہیں۔
اسی دوران معروف صحافی اور پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس وقت اپنے کیریئر پر مکمل توجہ مرکوز رکھیں اور شادی کے معاملات میں نہ پڑیں۔