ہانیہ عامر کا ”میل ورژن”بھی آگیا’سوشل میڈیا پر ہلچل
ایک ایسے لڑکے کو دیکھ لیا ہے جو ہو بہ ہو ہانیہ عامر جیسا نظر آرہا ہے
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی شکل سے حیران کن ممثالت رکھنے والے بھارتی لڑکے نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ہانیہ عامر کی خوبصورتی کو انکے ناز و انداز چار چاند لگادیتے ہیں پھر سونے پر سہاگہ اداکارہ کی مسکراہٹ بھی قاتلانہ ہے۔ہانیہ عامر کا اداکاری کے علاوہ پسندیدہ کام انسٹاگرام پر متحرک رہنا اور مختلف گانوں پر ٹرانزیشن ویڈیوبنانا معلوم ہوتا ہے جو ہانیہ بخوبی کرنا جانتی ہیں۔ہانیہ عامر آئے دن انسٹاگرام پر کبھی پاکستانی تو کبھی بالی وڈ گیت پر رِیلز بناکر شیئر کرتی ہیں جنکو دونوں ممالک کی عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا کوئین کہلائی جانے والی ہانیہ عامر کے مداح شدید حیرت کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے لڑکے کو دیکھ لیا ہے جو ہو بہ ہو ہانیہ عامر جیسا نظر آرہا ہے۔انسٹاگرام پیج ‘دیوا میگزین’ کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹ میں ایک لڑکے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے حوالے سے انسٹاگرام پر یہ تبصرہ کیا جارہا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کا میل ورژن ہے۔ویڈیو میں بھارتی لڑکا بالی وڈ فلم ‘ایک دیوانہ تھا’ کے گیت ‘ہوسانا’ پر لپ سنک کرتا نظر آرہا ہے اور اس کے فیس کٹ کے علاوہ گالوں پر پڑنے والے ڈمپل بھی سوشل میڈیا صارفین کو ہانیہ عامر کی یاد دلارہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ یہ دونوں بھائی بہن تو نہیں’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘مجھے تو یہ ہانیہ عامر اور عمران اشرف کا مکسچر لگ رہا ہے ‘۔یاد رہے کہ ہانیہ عامر نے 2016 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم جانان سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر اپنی بہترین اداکاری اور حسن کے سبب شہرت کی منازل طے کرتی چلی گئیں۔اداکارہ کو اب تک کئی حسیناں سے ملایا جا چکا ہے جن میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ، ترکیے کی انسٹاگرام انفلوئنسر الینا اوزترک گلکو اور سویڈن سے تعلق رکھنے والی میک اپ آرٹسٹ شائے ہولود شامل ہیں۔