شوبز

ہمایوں سعید کیساتھ عتیقہ اوڈھو ہیروئن آتی تھیں’اب آدھی عمر کی لڑکی کون؟

عتیقہ اوڈھو بھی ہمایوں کو یمنیٰ زیدی کے ساتھ ہیرو دیکھ کر چپ نہ رہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید سے متعلق گفتگو کرکے سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ان دنوں پر جانب اداکار فردوس جمال کا نام شہہ سرخیوں میں ہے جس کی وجہ انکا اداکار ہمایوں سعید سے متعلق غیر اخلاقی بیان تھا۔فردوس جمال کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نئے فنکاروں کو ترقی کرنے کا موقع نہیں دیتے یہاں تک کے وہ اداکاری میں ڈاکہ ڈال رہے ہیں کیونکہ قدرت ہمایوں سعید کے ساتھ ہے جو انہیں بہترین وسائل ملے اور مناسب پلیٹ فارم ملا جس کو وہ کیش کررہے ہیں۔

ان دنوں اداکارہ نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شریک میزبان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جہاں وہ پاکستانی ڈراموں پر بحث و مباحثہ کرتی ہیں۔اداکارہ نے ڈراما سیریل جینٹلمین میں ہمایوں سعید عرف اقبال منا اور یمنی زیدی عرف زرناب کے کردار پر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود انہیں بطور ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا۔

عتیقہ نے اپنے دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمایوں سعید میرے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ کیے جاتے تھے لیکن اب انہیں آدھی عمر کی لڑکی کیساتھ ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔اداکارہ نے ہمایوں سعید کی مردانہ وجاہت کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلا شبہ ہمایوں سعید آج بھی ہینڈسم ہیں انہوں نے خود کو مینٹین کیا ہوا ہے اسے لیے وہ اس کردار کو بہ خوبی ادا کرتے سکتے ہیں لیکن انکی عمر زیادہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button