شوبز

ہیما مالنی اور دھرمیندرا ایک ساتھ کیوں نہیں رہتے؟ بڑا راز بے نقاب ہوگیا

مجھے اس حوالے سے برا نہیں لگتا، میں خود سے مطمئن اور خوش ہوں، میرے دو بچے ہیں جن کی پرورش میں نے بہت اچھے سے کی ہے: ہیما مالنی

نئی دہلی ( ویب ڈیسک، آن لائن)بالی وڈ کی ڈریم گرل اور سیاستدان ہیما مالنی اور ان کے شوہر و لیجنڈ اداکار دھرمیندرا ایک ساتھ کیوں نہیں رہتے اس حوالہ بڑا راز بے نقاب ہوگیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیما مالنی اپنی غیر روایتی شادی سے مطمئن ہیں، ان کے والدین نے ابتدائی طور پر دھرمیندرا سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھے اور پرکاش کور سے ان کے بچے بھی تھے۔اب شادی کے 43 سال بعد بھی ہیما مالنی کو اس بات سے کوئی شکایت نہیں کہ دھرمیندرا نے پرکاش کو طلاق دیے بغیر ان سے شادی کی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا نہیں بننا چاہتا لیکن جو ہورہا ہوتا ہے انسان کو اسے قبول کرنا پڑتا ہے، ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا شوہر ہو، بچے ہوں، ایک نارمل فیملی کی طرح لیکن کبھی کبھار کچھ لوگوں کے ساتھ ان کی سوچ سے کچھ مختلف ہوجاتا ہے،ڈریم گرل کہلائی جانے والی ہیما مالنی نے اپنی بات کو جاری رکھا اور کہا ‘مجھے اس حوالے سے برا نہیں لگتا، میں خود سے مطمئن اور خوش ہوں، میرے دو بچے ہیں جن کی پرورش میں نے بہت اچھے سے کی ہے، بے شک وہ (دھرمیندرا) میرے ساتھ تھے، ہر موقع پر، وہ ہی زیادہ پریشان ہوا کرتے تھے کہ بچوں کی شادی جلدی ہونی چاہیے، میں کہتی تھی وقت پر ہوجائے گی،بھارتی میڈیا کے مطابق بہت کم لوگ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہیما کی والدہ جیا چکراورتھی چاہتی تھیں کہ اداکارہ کی شادی بھارتی اداکار جتندرا سے ہو، اس بات کا تذکرہ ہیما مالنی کی سوانح حیات میں بھی کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button