یمنیٰ زیدی کی ساڑھی کا جادو کہاں تک وار کر گیا؟
جوڑی نے تیرے بِن کے سیکوئل بننے کا بھی انکشاف کیا ہے
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف، ہر دلعزیز و لاڈلی اداکارہ یمنی زیدی نے حال ہی میں اپنی ساڑھی لک شیئر کر کے انٹرنیٹ پر سحر طاری کر دیا ہے۔ڈرامہ شائقین کو اپنے فن، اداکارانہ صلاحیتوں، معصوم چہرے اور منفرد اداں سے گھائل کرنے والی یمنی زیدی آج کل امریکا میں موجود ہیں۔ بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل تیرے بِن کی اداکارہ یمنی آج کل اپنے ہیرو مرتسم، اداکار وہاج علی کے ساتھ امریکا میں مقیم اپنے مداحوں کے ساتھ مختلف سیمنار کے ذریعے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
وہاج اور یمنی نے تیرے بن کا رومانٹک سین ری کرئیٹ کرکے مداحوں کے دل جیت لیے اس دوران اس جوڑی نے تیرے بِن کے سیکوئل بننے کا بھی انکشاف کیا ہے۔یمنیٰ زیدی اور وہاج علی آئے دن امریکا کی مختلف ریاستوں میں شوز کا حصہ بن رہے ہیں۔حال ہی میں اداکارہ یمنی و اداکار وہاج نے امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ ایک سیمنار میں شرکت کی۔