شوبز

یمنی زیدی شوٹنگ کے دوران آگ میں گھر گئیں’بچا لیا گیا

یمنی کلپ میں وہ دوران شوٹنگ اپنے ساتھ پیش آئے حادثہ کی اطلاع دے رہی ہیں

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ یمنی زیدی دوران شوٹنگ حادثے سے بال بال بچ گئیں۔ ویسے تو اکثراداکاروں کی زندگی میں شوٹنگ کے دوران حادثات پیش آئے کئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اداکارہ نجمہ محبوب ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران ریل کی پٹڑی سے بچہ اٹھاتے خود ریل کے نیچے آکر کٹ گئی تھیں ۔ اسی طرح اداکار امیتابھ بچن کا فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران حادثاتی طورپز جگر زخمی ہو گیا تھا اور وہ مرتے مرتے بچے تھے۔

اب ایسا ہی اداکارہ یمنی زیدی کیساتھ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر یمنی زیدی کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سیٹ پر دوران شوٹنگ اپنے ساتھ پیش آئے حادثے کے بارے میں بتایا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کیریکارڈنگ کروا رہی تھیں اورمنظر میں انہیں کچن میں کھانا پکانا تھا۔یمنی زیدی کے مطابق چولہے کی گیس لیک ہورہی تھی جس کا مجھے علم نہیں تھا اور جیسے ہی میں نے چولہا تیز کیا تو آگ یکدم ہر طرف پھیل گئی اور میراہاتھ بھی جل گیا لیکن خوش قسمتی سے مجھے بچا لیا گیا اور کچھ نہیں ہوا اور میں بچ گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ سین کیمرے میں ریکارڈ بھی ہوا ہے اور ہو سکتا ہے کہ شاید ڈائریکٹر اسے ڈرامہ میں استعمال بھی کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button