یہ درفشاں کو کیا ہو گیا؟اداکارہ کی پرانی تصویر دیکھ کر مداحوں میں ہلچل
پرانی تصویر میں درفشاں کے چہرے کی رنگت سانولی اور خدوخال کافی مختلف دکھائی دے رہے ہیں
لاہور(شوبزڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم جو آج کل اپنے سپر ہٹ ڈراموں کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شہرت حاصل کررہی ہیں، ان کی ایک مبینہ پرانی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ یہ تصویر ایک تقریب کی ہے جس میں انہوں نے فینسی ڈریس پہنا ہوا ہے اور ماتھے پر ٹیکہ لگایا ہوا ہے۔پرانی تصویر میں درفشاں کے چہرے کی رنگت سانولی اور خدوخال کافی مختلف دکھائی دے رہے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہیں کہ خوبصورت نظر آنے والی درفشاں ماضی میں کتنی مختلف تھیں اور کیا ان کی خوبصورتی بھی مصنوعی ہے۔
صارفین کی جانب سے درفشاں کی مبینہ تصویر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کوئی ان پر تنقید کرتا نظر آیا تو کسی نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے وقت کے ساتھ سب تبدیل ہوجاتا ہے۔ایک صارف نے درفشاں کی تصویر کو دیکھتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ درفشاں ہی ہیں تو کسی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درفشاں ہو ہی نہیں سکتی۔
ایک صارف نے درفشاں کے حق میں لکھا کہ ہم سب نو عمری میں ایسے ہی ہوتے ہیں، صارف کا کہنا تھا کہ سب اپنی پرانی تصاویر نکالیں تو وہ بھی ایسے ہی نظر آئیں گے یہاں تک کہ شناختی کارڈ پر بھی عجیب فوٹو ہوتی ہے۔کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پیسہ ہو تو کیا نہیں ہوسکتا، جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہیں لگتا ہے کہ یہ اداکارہ درفشاں نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔
واضح رہے درفشاں سلیم کا ڈرامہ عشق مرشد مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور اس کے علاوہ اداکار فیصل قریشی کے ساتھ کیا گیا ڈراما خئی بھی ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔