شوبز

آن لائن منفی مہم کا فنکاروں پر کیا اثر ہوتا ہے؟ ثروت گیلانی بول پڑیں

ہم اچھی چیزوں کو سراہتے نہیں ہیں بلکہ جیسے ہی ہمیں کوئی غلط چیز نظر آئے ہم منفی مہم شروع کردیتے ہیںجس سے فنکاروں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں

کراچی(کھوج نیوز شوبز ڈیسک’ یواین پی) آن لائن منفی مہم کا فنکاروں پر کیا اثر ہوتا ہے؟ ثروت گیلانی بول پڑیں’ پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ آن لائن منفی مہم فنکاروں کو شدید متاثر کرتی ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز مہم چلانے والے افراد کو پہلے خود پر نظر ڈالنی چاہئے اور خود پر کنٹرول کرنا سیکھنا چاہئے۔ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ شوبز شخصیات بھی انسان ہیں اور جذبات رکھتے ہیں، نفرت انگیز مہم ان پر اثر ڈالتی ہے۔

عامر علی کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں، شمیتا شیٹی آپے سے باہر ہو گئیں

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بسا اوقات ان غیر ضروری مہم سے فنکار ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور وہ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔انہوں نے ٹرولز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ اور کی بورڈ موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو لوگوں کی عزتیں اچھالنے کی اجازت مل گئی ہے۔ثروت گیلانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج کل ہمارے ہاں یہ کلچر بن گیا ہے کہ ہم اچھی چیزوں کو سراہتے نہیں ہیں بلکہ جیسے ہی ہمیں کوئی غلط چیز نظر آئے ہم منفی مہم شروع کردیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button