شوبز

انڈر ورلڈ سے دھمکیوں والا فون آنے پر سنیل شیٹی کیا جواب دیتے تھے؟

ممبئی میں جب انڈر ورلڈ کا راج تھا مجھے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں جن میں کہا جاتا تھا کہ میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا لیکن میں بھی جواباً انھیں گالیاں دیتا تھا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر ورلڈ سے دھمکیوں والا فون آنے پر سنیل شیٹی کیا جواب دیتے تھے؟ بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے ایسا انکشاف کر ڈالا کے شوبز حلقوں میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی نے انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں انھیں انڈر ورلڈ سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوچکی ہیں لیکن وہ ڈرنے کے بجائے اپنی بات پر قائم رہے اور مناسب جواب دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ وہ غلط نہیں ہیں۔ سنیل شیٹی نے نوے کی دہائی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ایسے وقت میں ممبئی میں زندگی گزار رہے تھے جب ہر جگہ انڈر ورلڈ کا راج تھا، اس دوران مجھے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں جن میں دھمکی دینے والا کہتا تھا کہ میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا لیکن میں بھی جواباً انھیں گالیاں دیتا تھا۔

سنیل شیٹی نے بتایا کہ مجھے پولیس والے کہتے تھے کہ آپ پاگل تو نہیں، آپ مسئلہ نہیں سمجھ رہے وہ بھڑک کر کچھ بھی کرسکتے ہیں تو میں انہیں کہتا تھا کہ میں نے کیا کیا ہے، میں غلط نہیں ہوں، آپ میری حفاظت کریں ۔ بھارتی اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے کبھی اس بات کا ذکر اپنے بچوں اتھیا اور آہان سے نہیں کیا، میں پاگل پن میں اکثر کچھ بھی کرجاتا تھا، زخمی ہو نیکے بعد علاج نہیں کرواتا تھا، اس حوالے سے میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ وقت بڑا مرہم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button