شوبز

زیادتی کے الزامات، عدالت نے امریکی اداکار ڈینی ماسٹر سن کو بڑا جھٹکا دیدیا

اداکار اپنی اہلیہ بیجو فلپس کے ہمراہ عدالت اپنی قسمت کا فیصلہ سننے آ نے آئے تھے جس کے بعد انہیں ہتھکڑیوں میں عدالت سے لے جایا گیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) زیادتی کے الزامات، عدالت نے امریکی اداکار ڈینی ماسٹر سن کو بڑا جھٹکا دیدیا ‘ امریکی اداکار ڈینی ماسٹرسن پر جنسی زیادتی کے 2 الزامات ثابت ہوگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کی عدالت میں اداکار پر 3 میں سے 2 جنسی زیادتی کے الزامات ثابت ہوئے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اداکار اپنی اہلیہ بیجو فلپس کے ہمراہ عدالت اپنی قسمت کا فیصلہ سننے آ نے آئے تھے جس کے بعد انہیں ہتھکڑیوں میں عدالت سے لے جایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اداکار کی اہلیہ رو پڑیں جبکہ خاندان کے افراد اور ان کے دوست دنگ رہ گئے۔ ڈینی ماسٹرسن کو الزامات ثابت ہونے پر 30 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button