شوبز

سدھو موسے والا کی پہلی برسی، راحت فتح علی خان نے کیا نذرانہ پیش کیا؟

دوران شو گلوکار نے 29 مئی 2022 کو قتل کیے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت ایک انوکھے انداز میں پیش کیا

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے کانسرٹ میں بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر قوالی کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

راحت فتح علی خان کی آواز کے جادو نے دنیا کے ہر کونے میں بسنے والوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد کا تعلق بھارت سے بھی ہے۔ کچھ روز قبل راحت فتح علی خان نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کانسرٹ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ دوران شو گلوکار نے 29 مئی 2022 کو قتل کیے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت ایک انوکھے انداز میں پیش کیا اور لیجنڈ نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ‘ آجا تینو آنکھیاں ‘ گائی۔ راحت فتح علی خان کے اس محبت بھرے عمل نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے جب کہ ان کے کانسرٹ کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور گلوکار کو سراہا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button