شوبز

محسن حیدر عباس نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا

سوشل میڈیا نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کر دی ہیں ، سوشل میڈیا جعلی ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے: محسن حیدر عباس

کراچی (کلچرل رپورٹر، آن لائن) محسن حیدر عباس نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ‘ پاکستان شوبز کے اداکار محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا کو عوام کی زندگیوں کی تباہی کا سبب قرار دیدیا ۔

پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے کہا کہ سوشل میڈیا جعلی ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، سوشل میڈیا نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کر دی ہیں کیونکہ لوگ ان کے جعلی پہلو دکھا رہے ہیں، انہوں نے خوبصورتی کے جعلی معیار بنا رکھے ہیں، وہ جعلی طرز زندگی کی تصویر کشی کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنا پرفیکٹ پہلو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جس کا کوئی وجود بھی نہیں ہوتا، وہ اپنی خامیوں اور ناکامیوں کو نہیں دکھاتے، اگر وہ حقیقت کو سامنے لائیں گے تو ہم اس سے کچھ سیکھ سکیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

اداکارہ ریشم کو ڈپریشن کے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا مگر کیوں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button