شوبز

معروف مزاحیہ اداکار کمال احمد رضوی کا 93 واں یوم پیدائش کب منایا جائیگا ؟

ٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیریز 'الف نون' سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو بھارت ریاست بہار میں پیدا ہوئے تھے

جہانیاں(کلچرل رپورٹر، آن لائن)معروف مزاحیہ اداکار کمال احمد رضوی کا93 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا۔ ٹی وی کی مشہور ڈرامہ سیریز ‘الف نون’ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو بھارت ریاست بہار میں پیدا ہوئے تھے۔

کمال احمد رضوی 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ سیریل ‘الف نون’میں الن کے کردار سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے۔الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا اس ڈرامے کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ جس وقت یہ نشر کیا جاتا اس وقت سڑکوں پر سناٹے کا راج دکھائی دیتا تھا اور پورا ملک اس ڈرامے کو دیکھا کرتا تھا۔کمال احمد رضوی ایک اچھے اداکار ،ہدایت کاراوریک اچھے قلم کار بھی تھے۔کمال احد رضوی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعدبالاخر 17 دسمبر 2015 کوکراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button