شوبز

پائلٹ کی ٹریننگ مکمل، مہوش حیات کا شوبز انڈسٹری کو خیر باد؟

مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر چلانا بھی سیکھ لیا' خواتین و حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے: سوشل میڈیا پر پوسٹ کا کیپشن

لاہور(کھوج نیوز کلچرل رپورٹر، آن لائن) پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر چلانا بھی سیکھ لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنے دبئی کے دورے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جس میں انہیں ہیلی کاپٹر اْڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن کی میں انہوں نے لکھا کہ خواتین و حضرات آپ کی کیپٹن آپ سے مخاطب ہے۔اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائی، کوریوگرافر عظمیٰ ذکریہ اور بھارتی ہدایت کار مْکل ابھینکر نے بھی تعریف کی جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ جلد کسی سْپر ایکشن کردار میں نظر آنے والی ہیں، جس کے لئے وہ مختلف مہم جوئی سرگرمیاں سیکھ رہی ہیں۔

انوشے اشرف نے ایسا کونسا کارنامہ کیا کہ بھارتی میڈیا میں چرچے ہونے لگے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button