شوبز

پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رانی کی 30 ویں برسی آج منائی جائیگی

فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں

اسلام آباد( شوبز رپورٹر، آن لائن ) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کی30ویں برسی(آج) 27 مئی ہفتہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا 8دسمبر 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی۔فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993ء کو یہ جنگ ہار گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button