شوبز

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچ آیا؟

مارننگ شو کی میزبان نے اپنی 22 سال قبل ہونیوالی شادی پر آئے خرچے سے متعلق سب بتا دیا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ندا یاسر کا اداکار فیصل قریشی کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں فیصل نے ندا سے ان کی اور ہدایتکار یاسر نواز کی شادی پر ہوئے خرچے سے متعلق سوال کیا۔دوران انٹرویو ندا نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب مارننگ شوز میں شائقین شادی پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، اب ٹرینڈ کافی بدل گیا ہے۔

اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے۔جب فیصل قریشی نے ان کی شادی پر خرچے کا سوال کیا اور ندا نے بتایا کہ میری شادی پر صرف 3 ایونٹ منعقد کیے گئے تھے، شادی بہت شاندار اور پرتعیش انداز میں ہوئی تھی، ایک ہی دن میلاد اور مایوں رکھی گئی تھی، بعد ازاں مہندی اور بارات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری شادی کو 22 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، 22سال قبل میری شادی کی 3 تقریبات پر 10 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا اور ولیمہ مکمل طور پر یاسر کی جانب سے تھا۔واضح رہے کہ ندا یاسر اور یاسر نواز کی شادی 2002 میں ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button