شوبز
ٹک ٹاکر علی حیدرآبادی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
نکاح کے موقع پر ٹک ٹاکر اور ان کی دلہن زینب نے سفید رنگ کا انتخاب کیا 'معروف ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار جاری

لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کا نکاح ہو گیا ۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی حیدر آبادی نے اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے لکھا الحمداللہ ایک اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اب میں سنگل نہیں ہوں۔
ٹک ٹاکر نے نکاح اور اپنی دلہن زینب’ کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کے موقع پر ٹک ٹاکر اور ان کی دلہن زینب نے سفید رنگ کا انتخاب کیا ہے۔معروف ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹنڈولکر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا