شوبز
ٹک ٹاکر بننے سے پہلے حریم شاہ کیا کرتی تھیں؟ بڑے راز فاش ہوگیا
حریم شاہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ایک ٹیچر تھیں' کسی پربھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے
لاہور (کلچرل رپورٹر) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ایک ٹیچر تھیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی ویڈیوز وائرل ہونے اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ نے کہا کہ کسی پربھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔
ماضی میں کی اداکارہ دیا مرزا پریشان کیوں ہیں؟ وجہ سامنے آگئی