شوبز

اداکارہ مائرہ خان نے شمعون عباسی سے کیسے تعلقات؟ کہانی کھل گئی

اگر آپ ہمارے کرداروں کو قابل اور دادل میں دیکھیں تو میرے دونوں کردار شمعون کے بالکل برعکس ہیں لیکن اسکرین پر ہم لوگوں کو بہترین کیمسٹری دیتے ہیں

لاہور (کلچرل رپورٹر، آن لائن)اداکارہ مائرہ خان نے شمعون عباسی سے کیسے تعلقات؟ کہانی کھل گئی ‘ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان نے اداکار شمعون عباسی کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی مائرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شمعون عباسی کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں قابیل اور دادل شامل ہیں جبکہ مزید او پراجیکٹس آنا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمعون ہماری فیملی کا حصہ ہیں اور میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ اگر میں مشکل میں ہوں تو فون کرتی ہوں اور وہ میرے لئے ٹائم نکالتے ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ ہماری ایک بہترین کیمسٹری ہے۔

مائرہ نے کہا کہ اگر آپ ہمارے کرداروں کو قابل اور دادل میں دیکھیں تو میرے دونوں کردار شمعون کے بالکل برعکس ہیں لیکن اسکرین پر ہم لوگوں کو بہترین کیمسٹری دیتے ہیں، شاید اسی لئے ایک ساتھ کاسٹ کئے جاتے ہیں۔

امریکی گلوکار ہ ٹیلر سوئفٹ نے جوایلون سے راہیں جدا کیوں کیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button