شوبز

نور مقدم کیس، بشریٰ انصاری بھی ظاہر جعفر کے خلاف میدان میں آگئیں

مزہ تو تب تھا کہ اس کے بھی ٹکڑے کرتے پھانسی تو پل بھر کی موت ہے مگر اب یہاں قانونی داو پیچ سامنے آجائیں گے: بشری انصاری

کراچی (کلچرل رپورٹر،آن لائن) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بشریٰ انصاری نے لکھا کہ کاش اب ایسا ہو جائے اور اسے سزائے موت مل جائے۔اداکارہ نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ ظاہر جعفر کو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آگے کسی کو ڈر ہو۔

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ مزہ تو تب تھا کہ اس کے بھی ٹکڑے کرتے پھانسی تو پل بھر کی موت ہے۔ مگر اب یہاں قانونی داو پیچ سامنے آجائیں گے۔بشریٰ انصاری نے مطالبہ کیا کہ عابد ملحی اور شاہنواز امیر کو بھی عبرت ناک موت مارنا چاہیے۔

عروہ حسین ‘ندیم بیگ کے بیان پر آگ بگولہ ‘ کھری کھری سنا دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button