شوبز

بھارتی اداکار راگھو جوپال شدید بیماری میں شوٹنگ کیلئے پہنچ گئے

کہ شوٹنگ سے چند روز قبل وہ ڈینگی کا شکار ہوگئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی ٹیم کو مایوس نا کرتے ہوئے کام پر پورا دھیان دیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) بھارتی اداکار اور رقاص راگھو جویال نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے شوٹنگ کے دوران ان کو ڈینگی بخار نے آپکڑا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سے چند روز قبل وہ ڈینگی کا شکار ہوگئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی ٹیم کو مایوس نہیں کیا۔راگھو جویال کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران وہ شدید تکلیف اور بخار میں تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ کو ملتوی نہیں کیا کیوں کہ اس کی منصوبہ بندی بہت عرصہ پہلے کی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ شوٹ جسمانی اور ذہنی طور پر بہت چیلنجنگ تھا لیکن مجھے خوشی ہے کہ ہم نے وقت پر اسے ختم کردیا اور ایسی شے بنائی جس پر ہمیں فخر ہے۔راگھو جویال کو ڈانس ریئلٹی ش ڈانس انڈیا ڈانس سے شہرت ملی اور وہ شوبز انڈسٹری کے ایک مشہور آدمی بن گئے۔

ابراہیم کیساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ پلک تیواڑی نے بڑا راز فاش کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button